Tuesday, March 13, 2018

Safed Baal Kale Karne ka Oil | Safed Baal Khatam Karne ke Desi Nuskhe

سفید بال ہمیشہ کے لیے کالے کرنے کے گھریلو طریقے   (ہیرکلر کے بغیر)

Safed Baal kale Karne ke 7 Desi Nuskhe

قبل از وقت سفید بال بہت سے لوگوں کا مسئلہ ہے۔ زیادہ تر بال کرنے کے لیے ہئیر کلر استعمال کرتے ہیں۔ جس میں موجود مختلف کیمکل کی وجہ سے بال پہلے سے بھی زیادہ سفید ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ سفید بالوں کو کالا کرنا چاہتے ہیں یہ 7طریقے ایسے ہیں کہ جن میں تمام کی تمام چیزیں ہی قدرتی ہیں۔ ان سے بال کالے ہوتے ہیں، ساتھ ہی نرم اور چمکدرا بھی۔ 

1: کالی چائے کی پتی



کالی چائے کی پتی بالوں کو رنگنے کے لیے ایک قدرتی Dyeہے۔ یہ چائے کی پتی ان لوگوں کے لیے خاص طور پر بہترین ہوتی ہے جن کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہو جاتے ہیں۔ 
اس کے لیے آپکو صرف 2چیزوں کے ضرورت ہوتی ہے۔ 
اجزاء 1: 2چمچ چائے کی کلی پتی 2 : پانی
ترکیب:
1: چائے کی پتی کو پانی میں ابالیں۔
2: اب اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے کچھ دیر تک کے لیے رکھ دیں۔
3: اب اس کو چھان لیں ۔ اور پانی کو اپنے بالوں پر لگائیں۔
4 : اگر آپ کو بال لمبے ہیں تو کسی بوتل میں ڈال کر سپرے بھی کر سکتے ہیں۔ 
5: ایک گھنٹہ سے 2گھنٹہ تک کے لیے لگا رہنے دیں۔ شیمپو نہ کریں۔اور ٹھنڈے پانی سے بالوں کو دھو لیں۔

2: مہندی اور کتھا 



مہندی بھی بالوں کو ڈائی کرنے کے لیے ایک قدرتی چیز ہے۔ بتائے گئے طریقہ کو بالو ں پر ایک ہفتہ میں 2مرتبہ لگائیں۔
اجزاء: (یہ اجزاء کسی بھی پنسار کی دکان سے مل جائیں گے)
مہند ی کا پاؤڈر: 1کپ کافی پاؤڈر: مہندی: دہی
لیموں کا رس: 1چمچ کتھا: ایک چمچ
براہمی بوٹی: ایک چمچ آملہ: ایک چمچ
خشک پودینہ کا پاؤڈر:ایک چمچ سرکہ

ترکیب:
1۔ ان تمام چیزوں کا پیسٹ بنا نے کے لیے پلاسٹک، لکڑی یا سٹیل کا برتن استعمال کریں۔ 
2۔ مہندی پاؤڈر کو کافی پاؤڈر کے ساتھ مکس کریں۔
(مہندی کا رنگ سرخی مائل اور کافی کی وجہ سے رنگ مزید بھورا ہو تا ہے)۔
3۔ ا ب اسمیں دہی، لیموں کا رس، کتھا، براہمی بوٹی، آملہ اور خشک پودینہ کا پاؤڈر شامل کر یں۔ 
اسوقت تک سرکہ بھی ڈالیں جب تک کہ ایک گاڑھا سا پیسٹ نہ تیار ہو جائے۔ 
4۔ اب اس پیسٹ کو 2گھنٹہ تک کے لیے پڑا رہنے دیں۔ 
5۔ اس مکسچر کو بالوں پر اچھی طرح سے لگائیں اور تقریباً ایک گھنٹہ تک کے لیے لگا رہنے دیں۔ 
6: اب بالوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ بال کالے اور نرم بھی ہو جائیں گے۔ 

3: مہندی ، ریٹھا اور سکاکائی سے بال کالے کریں۔



اس مکسچر سے آپ کے بال کالے، نرم اور چمکدار بھی ہو جائیں گے یہ بالوں کو سفید ہونے سے روکتا ہے۔ 
اجزا
مہندی: ایک کپ آملہ: 2چمچ سکا کائی: 1چمچ
ریٹھا پاؤڈر: ایک چمچ لیموں کا رس: ایک چمچ ناریل کا تیل: آدھا چمچ سرکہ
ترکیب:
1: لوہے کے برتن میں تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کریں۔ 
پیسٹ بنا کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔
2: اس پیسٹ کو اگلے دن بالوں پر لگائیں۔ اور 2گھنٹے تک کے لیے لگا رہنے دیں۔ 
3: اب بالوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ 

4: تِلوں کے بیجوں سے بال کالے



اگر ہو سکے تو کالے رنگ کے تل کے بیج لیں۔ کالے بیجوں میں سفید کے نسبت زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے نہ صرف سفید بال کالے ہوں گے بلکہ بال گرنا بھی بند ہو جائیں گے۔ 
اجزاء: تل کے بیج پانی
ترکیب
1۔ تل کو بیجوں کو کچھ دیر پہلے ہی پانی میں بھگو دیں تاکہ یہ نرم ہو جائیں۔
2۔ اب فوڈ پروسیسر کے ذریعے سے انکا پیسٹ بنا لیں۔ 
3۔ اب اپنے بالوں اور سر کی جلد پر آہستہ آہستہ لگائیں اور مساج بھی کریں۔ 

5: بہیڑہ یا بلیلہ سے علاج



اس سے چند دنوں میں ہی بال کالے ہو جائیں گے۔ 
اجزاء: بیڑہ کا پاؤڈر آئل
ترکیب
1۔ بہیڑہ پاؤڈر کو تیل میں مکس کر لیں۔
2۔ اب اس مکسچر کو اچھی طرح سے بالوں میں لگائیں ۔ اور کچھ گھنٹے تک کے لیے لگا رہنے دیں۔
3۔ اب بال دھو لیں۔ ہفتے میں 2-3دن لگایا کریں۔ بال کالے ہو جائیں گے۔ 


6: میتھی اور ناریل کے تیل سے بال کالے

میتھی اور ناریل کا تیل نہ صرف سفید بالوں کو کالا کرتے ہیں بلکہ بہت نرم بھی ہو جاتے ہیں۔
اجزاء: میتھی اجزاء پانی ایک چمچ ناریل کا تیل
ترکیب
1۔ میتھی کے بالکل تازہ پتے لیں، ان کو صاف پانی سے دھو لیں۔ اب ان کو اچھی طرح سے پیس لیں۔
2۔ اب اس پیسٹ کو دھوپ میں سکھا لیں اور خشک کر لیں۔ اور اس سے پاؤڈر بنا لیں۔ 
3۔ اس پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ 
4۔ بالوں پر اس مکسچر کو اچھی طرح سے لگائیں اور آدھا سے ایک گھنٹہ تک کے لیے لگا رہنے دیں۔ 
5: بالوں کو پانی سے دھو لیں۔ بال کالے، نرم اور چمک دار بھی ہو جاتے ہیں۔ 
ہفتے میں ایک سے زیادہ بار لگائیں۔ 



7: آم کے گھٹلی کا بیج اور آملہ


اجزء: آم کی گٹھلی کا بیج، آملہ، مہندی، سرکہ یا پانی
تمام چیزیں ہم وزن یا برابر مقدار میں ہونی چاہیں۔
1۔ آم کی گھٹلی لے کر اس کے اندر کا بیج نکالیں اور اس کو اچھی طرح سے پیس لیں۔
2۔ اب اس میں سرکہ یا پانی، مہندی اور آملہ پاؤڈر بھی شامل کر گاڑھاپیسٹ تیار کریں۔
3:۔ اس مکسچر کو 12گھنٹے تک کے لیے پڑا رہنے دیں۔
4۔ بالوں پر لگائیں اور 2گھنٹے تک لگا رہنے کے بالو ں کو دھو لیں

Monday, March 12, 2018

Uric Acid ka Ilaj, Treatment and Alamat in Urdu

یورک ایسڈ  کا 6 دیسی علاج اور علامات


Uric Acid ka Ilaj / Treatment and Alamat in Urdu

جسم میں موجود یورک ایسڈ کی زیادہ مقدار سے ہڈیوں کی ایک خاص قسم کی بیماری ہو جاتی ہے جس کو انگلش میں goutاور اردو میں گنٹھیا بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے ویسے تو ہو طرح کے طریقہ علاج موجود ہیں۔ مگر آپ اپنی روازنہ کی خوراک میں یہ چیزیں شامل کریں گے تو نہ صرف یورک ایسڈ کی بیماری کم ہو جائے گی۔ بلکہ اس سے بچا بھی جا سکتا ہے۔ 

یورک ایسڈکی علامات


* یورک ایسڈ کی بیماری عام طور پر 30-50سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ 
* زیادہ تر مردوں میں اور عورتوں میں کم ہوتی ہے۔ 
* یورک ایسڈ زیادہ تر ایڑیاں، ٹخنے اور انگلیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ 
* یورک ایسڈ کو Goutبھی کہتے ہیں۔ 
* جسم کے مختلف حصوں کے ہڈیوں اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے۔ 
* ٹخنوں، گھٹنوں، پاؤں، کلائی، کہنی وغیرہ میں درد اور سوجن ہو سکتی ہے۔

یورک ایسڈ کا نارمل لیول

مرد: 3.4-7.0 mg/ dl
عورتیں: 2.4-6.0 mg/dl

1۔ سیب کا سرکہ

سیب کے سرکہ میں قدرتی طور پر Detoxifierپایا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ جسم کی تمام فاسد مادے مثلاً یورک ایسڈ وغیرہ کو بھی خارج کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اس میں Malic Acidہوتا ہے جو کہ یورک ایسڈ کو ختم کرتا ہے۔ 
1: سیب کے سرکہ کا ایک چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر مکس کر لیں۔
2: اس آمیزہ کو دن میں 2-3بار پئیں۔ 
3: آپ سرکہ کو تب تک پئیں جب تک کہ یورک ایسڈ ختم نہیں ہو جاتا۔ 
نوٹ: سرکہ کو بہت زیادہ استعمال نہ کریں۔ کیونکہ اس کی زیادہ استعمال سے جسم سے پوٹاشیم کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ 

2۔ لیموں کا جوس

لیموں میں بھی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ یہ یورک ایسڈ کو بے اثر کرتا ہے۔ اسکے علاوہ لیموں میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو کم کرتا ہے۔ 
* گرم پانی کے گلاس میں ایک لیموں کا عرق شامل کریں۔ 
* اس جوس کو صبح نہار منہ پئیں۔ چند ہفتے تک اس کو پیتے رہیں۔
* اس کے ساتھ ساتھ آپ وٹامن سی بھی لیتے رہیں۔ 
اسکی خوراک کے بارے میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ 

3۔ چیری

چیری کے طرح کے تمام اقسام کے پھل میں ایسا کمیمکل موجود ہوتا ہے جس سے یورک ایسڈ کم ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ نیلے اور جامنی رنگ کی چیری میں Anthocyaninsموجود ہوتا ہے ۔ جو یورک ایسڈ کو کم کرنے، جسم کی سوجن کو دور کرنے اور اکڑن کو کم کرتا ہے۔ 
* چند ہفتوں کے لیے ہر روز آدھا کپ چیری کھائیں۔ 
* اسکے علاوہ آپ چیری کا بنا ہوا جوس 4ہفتوں تک پیتے رہیں۔
* روزانہ کی خوراک میں بلو بیری، سٹرا بیری، ٹماٹر، شملہ مرچیں اور وٹامن سی والی سبزیاں اور پھل بھی استعمال کریں۔

4۔ بیکنگ سوڈا ۔ کھانے کا سوڈا

بیکنگ سوڈا کو bicarbonate of Soda بھی کہا جاتا ہے۔ یہ یورک ایسڈ میں بہت مفید ہے اور یورک ایسڈ سے ہونے والی درد کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے گردے بھی صاف رہتے ہیں۔
1: ایک گلاس پانی میں ڈیڑھ چمچ بیکنگ سوڈا مکس کر لیں۔
2: دو ہفتے تک کے لیے لیے ہر روز 4مرتبہ ایک ایک گلاس پئیں۔
3: آپ اسی طرح ہر روز دو دو گھنٹے کے بعد بھی پی سکتے ہیں۔
نوٹ: اس کو باقاعدگی سے استعمال نہ کریں۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر بھی ہے تو بھی یہ ٹوٹکہ استعمال نہ کریں۔ 

5۔ زیتون کا تیل 

روزانہ کی خوراک میں عام تیل کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ دراصل زیتون کے تیل میں وٹامن Eبھی زیادہ مقدار میں ہوتا ہے ۔ جس کے کئی فائدے ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کے مریضوں کے فائدہ ہوتا ہے۔ 

6۔ پانی

ہر روز بہت سا پانی پینے سے بھی یورک ایسڈ کے لیول میں خاظر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔ اس سے گردے صاف ہوتے ہیں اور پانی کی کمی بھی نہیں ہونے پاتی۔ 
ایسے لوگ جو ہر روز زیادہ پانی پیتے ہیں ان کو گنٹھیا کے مرض کے خطرہ بھی کم رہتا ہے۔ 
* روزانہ تقریباً موسم کی شدت کے حساب سے کم از کم10گلاس پانی پئیں۔ 
* پانی کے علاوہ دوسرے مشروبات بھی کافی مقدار میں پیتے رہیں۔ مثلاً پھلوں کے جوس وغیرہ۔ 

یورک ایسڈ کا پرہیز

اگر آپ ان چیزوں سے پرہیز کریں گے تو نہ صرف یورک ایسڈ کم ہو جائے گا بلکہ جلدی ٹھیک ہو بھی جائے گا۔ 
1۔ گوشت کے خاص (گردے، بھیجا، جگروغیرہ)
2۔ گاے بھینس ، بکری وغیرہ کا گوشت
3۔ مچھلی
4۔ شراب نوشی
5۔ چپس، برگر، چیز، پیزا، بسکٹ وغیرہ


Kamar Dard ke Desi Totkay and Tips in Urdu | Kamar Dard ka Nuskha and Ilaj

کمردردکے (7) دیسی گھریلوعلاج

Kamar Dard ke Desi Ilaj and Totkay


کمر درد کیا ہے؟کمر دارد ایک عام مسئلہ ہے جو کہ زیادہ تر درمیانی عمر کے لوگوں اور زیادہ عمر کے لوگوں میں دیکھنے میں آتاہے۔ زیادہ تر تک بیٹھنا، غلط ایکسرسائز، غلط طریقے سے بیٹھنا اور اچانک جھکنا وغیرہ جیسی وجوہات کی وجہ سے کمر درد ہو سکتی ہے۔ کمر درد کی شدت کم یا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ 

کمر درد کے علاج کے گھریلو نسخے

1۔ ادرک

ادرک عام طور پر قے اور متلی کو روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ مگر ادرک کو کمر درد کا بھی ایک بہترین گھریلو نسخہ ہے۔ اس میں موجود Anti-Inflamotoryاجزاء کمر درد میں فوری طور پر آرام دیتے ہیں۔ 
* ادرک کا پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر ملیں۔ فوری آرام ملے گا۔ 
* تازہ ادرک کے 4-6باریک سے ٹکڑے کاٹ لیں اور آدھا کپ پانی میں ڈال ہلکی آنچ پر 15-20تک کے لیے ابالیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نتھار لیں اور شہد شامل کر کے پئیں۔ آپ یہ قہوہ دن میں 2-3مرتبہ پی سکتے ہیں۔ 
* اسکے لیے آپ آدھا چمچ کالی مرچیں، آدھا چمچ لونگ اور ادرک ڈال کر بھی قہوہ بنا کر پی سکتے ہیں۔ 

2۔ تلسی کے پتے

تلسی کے پتے بھی اسوقت بہت فائدہ مند ہیں جب کسی کو کمر درد کا مسئلہ ہو۔ 
* ایک کپ پانی میں 8-10تلسی کے پتے ڈال کر ابالیں۔ تب تک ابلنے دیں جب تک کہ پانی آدھا نہ رہ جائے۔ 
* اسکو ٹھنڈا ہونے دیں اور سفید نمک شامل کر دیں۔
* درمیانہ درجہ کی کمر درد کے لیے اس کو دن میں ایک مرتبہ پئیں۔ 
زیادہ درد ہو تو دن میں 2مرتبہ بھی پی سکتے ہیں۔

3۔ خشخاش

خشخاش کمر درد کے لیے ایک بہترین ٹوٹکہ ہے اور حیران کن حد تک کام کرتے ہیں۔
* ایک کپ مصری لیں اور ایک کپ خشخاش لیں۔ ان کو اچھی طرح سے پیس لیں۔ 
* اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ 2چمچ استعمال کریں۔ اور بعد میں ایک گلاس دودھ بھی پی لیں۔

4۔ تیل کی مالش

کمر درد والی جگہ پر تیل کو ہلکا گرم کر کے مالش کرنے سے بھی آرام ملتا ہے۔ 
آپ اس کے لیے کسی بھی قسم کا تیل استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً تلوں کا تیل، بادام روغن، زیتوں کا تیل، ناریل کا تیل وغیرہ۔

5۔ لہسن

اگر آپ ہر روز صبح کے وقت 2-4لہسن کے جوئے کھائیں تو نہ صرف یہ بلڈ پریشر کو ٹھیک رکھتے ہیں، دل کو شریانوں کو نرم رکھتے ہیں، قوتِ مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور کمردرد کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔ آپ لہسن کے تیل کے ساتھ کمر درد والی جگہ پر مالش بھی کر سکتے ہیں۔ 
* لہسن کا تیل بنانے کے لیے، ناریل ، سرسوں یا تلوں کا تیل ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ 
* اب اسمیں 8-10لہسن کے جوئے بھی شامل کر دیں۔ تب تک فرائی کریں جب تک کہ فلی براؤن نہ ہو جائیں۔ آئل کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
* اب اسی تیل سے کمر درد والی جگہ پر مساج کریں۔ تیل کو متاثرہ جگہ پر لگا رہنے دیں .اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے نہا لیں۔ 

6۔ گندم

گندم کے اندر بھی کچھ ایسے خاص اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ کمر درد میں بہت مفید ہوتے ہیں۔
* مٹھی بھر گندم کو رات کو بھگو کر رکھ دیں۔
* اگلی صبح اسمیں تھوڑا سا دھنیا اور خس کا پاؤڈر بھی شامل کر دیں۔ 
* ایک کپ دودھ بھی شامل کریں اور ابالیں جب تکہ کہ گاڑھا نہ ہو جائے۔ 
* اس مکسچر کو دن میں 2 مرتبہ پئیں

7۔ برف سے علاج

سوجن اور درد کو کم کرنے کے لیے آئس پیک کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ کسی بھی چیز کو فریز کے کے استعمال کر سکتے ہیں۔
* کسی بھی پلاسٹک کے بیگ میں برف کو کوٹ کر ڈالیں۔ اور کسی تولیے میں لپیٹ لیں۔ 
* متاثرہ جگہ پر اسکو 10-15منٹ کے لیے رکھیں۔ 
* ہر آدھے گھنٹے کو وقفے سے لگاتے رہیں۔ 
* اسکے علاوہ آپ کمر دردکے علاج کے لیے ہاٹ پیک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Sunday, March 11, 2018

Gas ke Dard ka Ilaj | Tezabiat ka fori Gharelu Totke

 گیس کا درد اور تیزابیت کے فوری گھریلو علاج

Gas ke dard ka ilaj

گیس یا تیزابیت کیا ہے؟

ویسے تومعدہ میں تیزابیت نظامِ انہظام کا ضروری حصہ ہے۔ لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے کبھی کبھی معدہ ضروت سے زیادہ تیزابیت بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے معدہ میں گیس اور گرمی سی محسو س ہونی لگتی ہے۔ یہی چیز بعد میں السر کی شکل بھی اختیا ر کر جاتی ہے۔ 

گیس اور تیزابیت کی عام وجوہات

) الکوحل کا استعمال
) بہت زیادہ مصالحہ دار کھانے
) بہت زیادہ چکنائی والی چیزوں کا استعمال
) بروفن اور اس جیسی دوسریAnti-Inflammatoryدوائیوں کا زیادہ استعمال

1۔ تلسی کے پتے

تلسی کے پتوں میں ایسے غذائی اجزاء ہیں جو متلی، قے، گیس اور تیزابیت کا فوری علاج کرتے ہیں۔ 
1.۔ تلسی کے تازہ پتے تھوڑی دیر تک چبائیں۔ فوری طور پر آرام ملے گا۔ 
2.۔ یا پھر 5تلسی کے پتے لے کو ان کو ایک کپ پانی میں ابالیں۔ تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔
نتھار لیں۔ اور شہد ڈال کر نیم گرم یا ٹھنڈا کر کے پئیں۔ 
3.۔ اسمیں دودھ مت شامل کریں۔ وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔

2۔ دار چینی

دارچینی ہاضمہ کے عمل کو بہت بہتر کر دیتی ہے۔ اس کی مدد سے گیس کا مسئلہ کافی حل ہو جاتا ہے۔ 
1.۔ ایک کپ پانی میں آدھا چمچ دار چینی کا پاؤڈر ڈالیں۔
2.۔ اس کو اچھی طرح سے ابالیں اور چند منٹ ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔
3.۔ دار چینی کا یہ قہوہ دن میں 2سے 3مرتبہ پئیں۔ 
4۔ اسکے علاوہ آپ دار چینی کا پاؤڈر سلاد یا سوپ کے اوپر بھی چھڑک سکتے ہیں۔

3۔ چھاچھ اور متھی کے بیج

تیزابیت کو ختم کرنے کے لیے ایک اور سادہ سی چیز چھاچھ بھی ہے۔ اس میں چونکہ Lactic Acidپائے جاتے ہیں اسلے لیے یہ جلدی سے معدہ کی تیزابیت کو ختم کر دیتے ہیں۔ آپ چھاچھ گھر میں ہی بنا سکتے ہیں۔ یا بازار سے بھی خرید سکتے ہیں۔
1.۔ آدھا چمچ میتھی دانہ کو اچھی طرح پیس لیں۔ اسمیں تھوڑا پانی ڈال کر پیسٹ سا بنا لیں۔
2.۔ اب اسمیں ایک گلاس چھاچھ بھی شامل کریں۔ اسکو پینے سے بھی معدہ کو فوری طور پر سکون ملے گا۔ 
3.۔ یا دن میں کئی مرتبہ چھاچھ پئیں۔ 
اگر اسمیں تھوڑی سی کالی مرچ یا کٹا ہوا سبز دھنیا بھی شامل کریں گے تو زیادہ بہتر رزلٹ دیں گی۔ 

4۔ سیب کا بنا ہوا سرکہ

سیب کے سرکہ میں Alakalizing اثر ہوتا ہے ۔ اس لیے یہ معدہ کی تیزابیت اور گیس کے لیے فائدہ مند ہے۔ 
1.۔ ایک کپ پانی میں ایک سے دو چمچ سیب کا سادہ سرکہ مکس کریں۔
2.۔ دن میں دو مرتبہ پئیں۔
3.۔ آپ ہر کھانے سے پہلے بھی پی سکتے ہیں۔

5۔ لونگ

لونگ تیزابیت کے خاتمے میں مدد کر سکتے ہیں۔ 
1.۔ 2-3لونگ لے کر ان کو منہ میں رکھیں اور آہستہ آہستہ ان کو چوستے رہیں۔
2.۔ لونگ اور دار چیینی ہم وزن لیں۔ ان کو پیس لیں ۔ 
3.۔ اس مکسچر کو کھانے سے نہ صرف گیس کا خاتمہ ہو گا بلکہ منہ سے خراب بو بھی نہیں آئے گی۔ 

6۔ سفید زیرہ

سفید زیرہ کو عام طور پر معدہ کی تیزابیت کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خوراک کو اچھی طرح سے ہضم کرنے میں کافی مددگار ہوتا ہے۔ اس لیے پاکستانی کھانوں میں بھی اسکا استعمال دیکھنے میں آتا ہے۔ 
1.۔ تھوڑا سا سفید زیرہ ہلکا سا روسٹ کر لیں اور پھر ایک گلاس پانی میں کچھ دیر کے لے ڈال کر رکھ دیں۔
2.۔ ہر کھانے کے فوراً بعد زیرہ ملا ہوا پانی پئیں۔
3.۔ اسکے علاوہ آپ ایک کپ پانی میں چند دانے زیرہ کے ابال لیں۔ نتھار لیں اور کھانے کے بعد پئیں۔
4۔یا: ایک چمچ سوکھا دھنیا پسا ہوا، ایک چمچ سفید زیرہ پاؤڈر، ایک چمچ سونف پسی ہوئی اور کچھ چینی بھی لیں۔
5۔ ان سب کو آدھا کپ پانی میں ملا کر نہار منہ یا خالی پیٹ پئیں۔

7۔ ادرک

ادرک بھی ایسی چیز ہے کہ تیزابیت اور گیس کا خاتمہ کرتی ہے۔ آپ اس کے لیے ادرک کا عرق یا جوس پی سکتے ہیں۔
1.۔ تیزابیت کے دوران ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اسکو چوستے رہیں۔
2.۔ اسکے علاوہ ادرک کا چھوٹا ٹکڑا لے کر ایک کپ پانی میں ابال لیں۔ 
کچھ دیر ایسے ہی پڑا رہنے دیں اور پھر پی لیں۔
3.۔ ادرک کا جوس یا عرق دن میں 2-3مرتبہ استعمال کریں تو معدہ کی تیزابیت کو فوری آرام ملتا ہے۔ 

8۔ گڑ

کھانے کے بعد گڑ کا استعمال پرانے وقتوں سے جاری ہے۔ کچھ لوگ صرف اس کو صرف میٹھے کو طور پر لیتے ہیں۔ لیکن اصل میں یہ کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ 
1.۔ دکاندار سے ایسا گڑ خریدیں جسکو بناتے ہوئے کسی کیمکل وغیرہ کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔ 
2.۔ ہر کھانے کے بعد ایک ٹکڑا گڑ کا منہ میں رکھ لیں اور آہستہ آہستہ چوستے رہیں۔ 
3.۔ اس سے تیزابیت اور گیس نہیں ہو گی۔ شوگر کے مریضوں کو یہ ٹوٹکہ استعمال نہیں کرنا چاہیے

9۔ سونف

سونف میں Carminativeخصوصیات پائی جاتی ہیں جو معدہ سے اخراج کا باعث بھی بنتی ہیں اور ساتھ ہی خوراک کے جلدی ہاضمے میں بھی مفید ہیں۔
1.۔ کھانے کو فوری بعد تھوڑی سے مقدار میں سونف کو منہ میں رکھیں اور چباتے رہیں۔
2.۔ یا پھرایک کپ پانی میں کچھ دانے سونف کو ابال لیں۔ اور کھانے کے بعد پئیں۔
3.۔ اسکے علاوہ بازار سے عرقِ سونف بھی مل جاتا ہے ۔ اسکو بھی کھانے کے بعد لے سکتے ہیں۔

10۔ ٹھنڈا دودھ

ٹھنڈا دودھ بھی معدہ کی تیزابیت اور گیس کے اخراج کا ایک فوری گھریلو علاج ہے۔ 
1.۔ ابلا ہوا دودھ فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ 
2.۔ جب بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔
3.۔ خاص طور پر معدہ کی گرمی کو فوری آرام دیتا ہے۔ 
4۔ اور گیس کو بھی ایسے ہی خارج کرتا ہے جیسا کہ سوڈا بوتل وغیرہ۔ 
نوٹ : یہ تمام گھریلو ٹوٹکے ڈاکٹر کے مشورہ سے ہی استعمال کریں۔

Dant Dard ke Totke and Fori Ilaj in Urdu


دانت درد کے گھریلو 7ٹوٹکے
Dant Dard ke Ilaj and Totke

1۔ نمک اور کالی مرچ 

نمک اور کالی مرچ دونوں میں ہی قدرتی طور پر جراثیم کش اور دوسری خصوصیات پائی جاتی 

ہیں۔ اس لیے ان دونوں کو دانت درد والی جگہ پر لگانے سے درد فوری طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ 

1.۔ نمک اور کالی مرچیں(تازہ ) پسی ہوئی ہموزن لیں۔ 

2.۔ چند قطرے پانی بھی ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ تاکہ پیسٹ تیار ہو جائیے
3.۔ دانت درد والی جگہ پر پیسٹ لگائیں اور چند منٹ تک ایسا ہی رہنے دیں۔
4۔ یہی عمل ہر روز بار بار دہرائیں۔ 


2۔ لہسن کا استعمال

لہسن کا استعمال بھی دانت درد میں بہت مفید ہوتا ہے۔ اسمیں قدرتی طور پر بہت زیادہ 

اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اسکے استعمال سے درد میں کمی ہو جاتی ہے۔ 

1.۔ لہسن کے چند جوئے لیں اور ان کو اچھی طرح سے پیس لیں۔

2.۔ اب اسمیں کالا یا سفید نمک بھی شامل کر دیں۔ اور اچھی طرح سے مکس کریں۔
3.۔ دانت درد والی جگہ کے ارد گرد اچھی طرح سے ملیں۔
4۔ کچھ دن تک یہی عمل دہراتے رہیں۔ 


3۔ لونگ

لونگ میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ یہ ہر طرح کی سوزش، جراثیم، بیکٹریا 

وغیرہ کا قدرتی علاج ہوتا ہے۔ اس میں انفیکشن سے لڑنے کے قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔ 

1.۔ 2عدد لونگ لے کے ان کو اچھی طرح سے گرائنڈ یعنی کوٹ لیں ۔ 

2.۔ اب اس کے پاؤڈر کو تھوڑے سے زیتون کے تیل یا سرسوں کے تیل میں مکس کر لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
3.۔ یا پھرایک کاٹن کا ٹکڑا لے کے اس کو مکسچر لگا کر دانتوں پر آہستہ آہستہ ملتے رہیں۔
4۔ آپ لونگ کو پاؤڈر کو تھوڑے پانی میں ڈال کر اس سے کلیاں بھی کر سکتے ہیں۔


4۔ پیاز

پیاز کے استعمال سے دانت میں درد پیدا کرنے والے جراثیم کم ہوتے ہیں اور درد بھی کم ہو جاتا ہے۔ 

1.۔ دانت درد کی صورت میں تھوڑا سا پیاز لے کر اس کو آہستہ آہستہ چباتے رہیں۔

2.۔ اگر آپ چبا نہیں سکتے تو پیاز کو ڈائرکٹلی متاثرہ جگہ پر کچھ دیر کے لیے رکھیں۔

3.۔ یا پھر پیاز کا تھوڑا سا رس لے کر کاٹن کے ٹکڑے کے ساتھ اس کو دانت درد پر لگائیں۔

5۔ ہینگ

دانتوں کے تمام مسائل بشمول دانت درد، مسوڑھوں کا درد اور خون آنا وغیرہ 

ہینگ سے بھی ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

1.۔ چٹکی بھر ہینگ کا پاؤڈر لیں۔ ایک چمچ لیموں کا رس لے کر اس کو مکس کر لیں۔

2.۔ اب اس مکسچر کو ہلکا سا گرم کر لیں۔ 
3.۔ کاٹن کے ٹکڑے سے یہ مکسچر دانت دردو الی جگہ پر لگائیں۔
4۔ اس سے دانت درد کو فوری آرام آئے گا۔ 


6۔ گرم پانی اور نمک کے کلیاں

1.۔ آدھا چمچ عام سفید نمک کو ایک گلاس پانی میں مکس کر لیں۔ 

2.۔ اب اس سے کلیاں کرتے رہیں۔ 

3.۔ ایسا کرنے سے نہ صرف دانت درد کو آرام ملے گا بلکہ مسوڑھے کی سوجن بھی دور ہو گی۔ 

4۔ نمک ایک بہترین اینٹی بیکٹریا ہے اور انفکیشن کا قدرتی علاج بھی ہے۔ 

7۔ نمک، کالی مرچیں، لونگ اور تمباکو کا قہوہ کی کلیاں کریں۔

یہ تمام چیزیں اگر آپ لے سکیں تو سب سے بہترین ٹوٹکہ ہے جو کہ دانت درد کو فوری ختم کر سکتا ہے۔ 

حقہ میں استعمال ہونے والا تازہ تمباکو استعمال کرنا ہے۔ 

(تمباکو بہت تھوڑی مقدار میں ۔ کیونکہ اس سے عام لوگوں کو چکر آ سکتے ہیں)

1.۔ آپ نے ہر چیز تھوڑی تھوڑی مقدار میں لے کر اسکا قہوہ بنا لینا ہے۔ (اس قہوہ کو ہرگز پینا نہیں)
2.۔ اس قہوہ کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں کہ پانی آدھا رہ جائے۔ 
3.۔ نیم گرم حالت میں کلیاں کریں۔ اگر چکر آنے شروع ہو جائیں تو فوری طور پر کلیاں کرنا بند کر دیں۔
چکر زیادہ آنے پر کوئی بھی کھٹی چیز مثلاً لیموں وغیرہ کا استعمال کر لیں۔ 
4۔ دن میں 2-3بار کلیاں کر سکتے ہیں۔

Saturday, March 10, 2018

Khansi ka Ilaj Desi Totkay in Urdu

khansi ka ilaj desi totkay in urdu

Khansi ka Ilaj Desi Totkay in Urdu

کھانسی کے 5 ٹوٹکے


آئیے دیکھتے ہیں کہ خشک کھانی ، بلغمی کھانسی اور نزلہ زکام کے لیے بہترین 5گھریلو ٹوٹک کون کون سے ہیںَ

اجزاء

کس کے ساتھ لیں         
 ہلدی         دودھ میں ڈال کر پئیں
ادرک        گرم پانی میں ابال کر پئیں
لیموں        لیموں کے رس میں شہد ڈال کر 
لہسن          لہسن کو ابال کر شہد کے ساتھ
کالی مرچ     اس کو دیسی گھی میں بھون کر

1) . ہلدی اور دودھ


* گلے کی تمام قسم کی خرابیوں کے لیے دن میں دو مرتبہ ایک گلاس دودھ میں 1/2چمچ ہلدی ڈال کر پینا چاہیے۔ 
* دائمی اور خشک کھانسی کے لیے لہسن کا ایک جوا دودھ میں ابال لیں اور بعد میں ایک چٹکی ہلدی بھی شامل کر لیں۔اس سے گلے کا درد کو جلدی آرام ملے گا ۔ 
* دن میں کئی مرتبہ ہلدی ملے پانی سے غرارے بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے بھی مستقل کھانسی کو آرامملے گا۔ 

2) . شہد، ملٹھی اور دار چینی


1 : 1/4چمچ شہد، 1/4چمچ ملٹھی کا پاؤڈر اور اسی مقدار میں دار چینی کا پاؤڈر لیں۔
2: دن میں دو مرتبہ صبح اور شام کو لیں۔بہت جلدکھانسی ٹھیک ہو جائے گی۔ 
اوپر بتائی گئی تمام چیزیں ہی نزلہ، زکام، کھانسی او ر گلے کی درد کے لیے بہت مفید چیزیں ہیں۔
اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوتے ۔ 



3) . بلغمی کھانسی ۔ کالی مرچ اور دیسی گھی


* آدھا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ کو دیسی گھی میں مکس کریں۔
* اس مرکب کو دن میں 2مرتبہ لے سکتے ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد لیں۔
کالی مرچوں میں ایسی بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس مختلف بیماریوں کے لیے قدرتی علاج ہیں۔


4) . مصالحہ دار چائے


ایک گرم مصالحہ دار چائے کسی بھی طرح کی کھانسی کو جلدی ٹھیک کر دیتی ہے۔ 
* 1/2چمچ ہلدی، کچھ لونگ اور دار چینی شامل کر دیں۔ اور کچھ دیر کے لی پکائیں۔
* ایک کپ صبح اور ایک کپ شام کو پئیں۔ 
اوپر بتائی گئی تمام چیزیں آہستہ آہستہ پھیپھڑوں سے سانس کی نالیوں سے بلغم کو اکھاڑ تی ہیں۔


5) . پانی کی بھاپ


* کسی بڑے برتن یا ٹب میں گرم پانی لیں اور اس میں آدھا چمچ Vicksڈالیں اور ہلائیں۔
* اپنے اوپر کئی کپڑا اس طرح سے ڈال کر بھاپ لیں کہ بھاپ باہر کم سے کم نکلے۔ 
* دن میں 3سے 4بار بھاپ لیں۔ فوری طور پر آرام ملتا ہے۔ خاص کر خشک کھانسی میں
نہایت ہی مفیدہے۔ 

Khushk Kharish ka Ilaj aur Iqsam, Alerji home Treatment in Urdu

khushk kharish ka ilaj

خارش کے 7فوری گھریلو علاج

؂ خارش اور کھجلی کے لیے یہاں پر 7گھریلو چیزیوں سے علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ سب چیزیں بالکل قدرتی ہیں ۔ ان میں کسی طرح کے کیمکل یا کسی اور خطرناک چیز کوملا کر نہیں بنایا گیا ۔ دراصل ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی جلد پر بھی وہ چیز نہ لگائیں جو ہم کھا نہیں سکتے۔ 

(1) بیکنگ سوڈا یعنی کھانے کا سوڈا

بیکنگ سوڈا خارش کو ختم کرنے کے لیے سب سے عام گھریلو چیز ہے۔ اس سے جلدپر ہونے والی
خارش اور کھجلی وغیرہ فوری طور پر ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ نیچے بتائے گئے طریقہ کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔
1۔ باتھ ٹب میں درمیانہ ٹھنڈا پانی بھر لیں اور ایک کپ بیکنگ سوڈا ڈال دیں۔ 
2۔ اس پانی میںآدھا گھنٹہ کے لیے بیٹھیں۔ 
3۔ اسکے بعد اپنے آپ کو تولیہ سے مت صاف کریں بلکہ جسم کو خود بخود سوکھنے دیں۔ ہر روز ایک مرتبہ ایسا ہی کریں۔
4۔ یا پھر چند چمچ بیکنگ سوڈاکو تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے پیسٹ بنا کر خارش والی جگہ پر لگائیں۔
نوٹ: بیکنگ سوڈا کو کبھی بھی زخم والی جگہ پر نہ لگائیں۔ 

(2) جو (پاؤڈر کی شکل میں پسے ہوئے)

جو میں بھی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کو وجہ سے خارش میں ہمیں سکون اور راحت ملتی ہے۔ 
1: ٹب کو پانی سے بھر لیں اور اسمیں جو کا پاوڈر ڈال کر مکس کر دیں۔ گرم پانی بالکل استعمال نہ کریں۔
2: اس پانی میں 15-20منٹ تک کے لیے بیٹھیں۔ 
3: آپ دن میں 3مرتبہ اسی طرح پانی میں بیٹھ سکتے ہیں۔ 
4: آپ جو کو دلیہ اور ثابت جو لے کر اپنے گرائینڈر یا پروسیسر میں بھی باریک کر سکتے ہیں۔

(3) ٹھنڈا پانی

خارش سے فوری طور پر آرام پانے کے لیے ٹھنڈا پانی بھی ایک بہترین اور آسان ٹوٹکا ہے۔ ٹھنڈا پانی استعمال کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔
1: متاثرہ جگہ پر ٹونٹی کا ٹھنڈا پانی ڈالتے رہیں جب تک کہ آرام نہ محسوس ہونے لگے۔ 
2: کسی کپڑے میں برف کو باندھ کر خارش والی جگہ پر لگانے سے بھی بہت سکون ملتا ہے۔ 

3: یا پھر ٹھنڈا کپڑابھی جسم کے متاثرہ حصے پر لگا سکتے ہیں۔


(4) لیموں سے خارش کا علاج

کئی سالوں سے لوگ لیموں کو خارش کے علاج کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیموں میں اینٹی بائیٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
1: 2عدد لیموں کو جوس نکال لیں۔

2: ایک کاٹن کا ٹکڑا لے کر اس کو جوس میں بھگوئیں اور خارش والی جگہ پر لگائیں۔

3: کچھ دیر تک لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں۔
4: دن میں دو مرتبہ یہی عمل دہرائیں۔


(5) سیب کا سرکہ

1: ایک ٹب میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اسمیں تین کمپ سیب کا سرکہ بھی ڈال دیں۔ 
2: اس پانی میں 15-20منٹ تک بیٹھیں رہیں۔ 

3: اسکے بعد تولیہ سے آرام سے جسم کو سکھا لیں اور ہلکا Moisturizerلگا لیں۔

4: یہی عمل روزانہ دہرائیں۔ آپ جسم کے کسی خاص حصہ کاٹن کے ٹکڑے سے سیب کا سرکہ لگا سکتے ہیں۔بعد میں گرم پانی سے دھو لیں۔

(6) ایلوویرا ۔گھیکوار یا کور گندل 

1: الو ویرا کے ایک پتے کا Gelنکال لیں۔ اس کو متاثرہ حصے پر لگائیں۔ 
اور 15منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
2: اسک بعد نیم گرم پانی کے ساتھ دھو دیں۔ اور روزانہ ایک مرتبہ کریں۔

3: آپ ایلو ویرا کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بھی جسم پر مل سکتے ہیں۔ 



(7) تلسی کے پتے

تلسی کے اندر پائے جانے والے قدرتی اجزاء Eugenol اور Camphorخارش 
کے علاج میں بہت اثر رکھتے ہیں۔

1: 2کپ پانی لیں اور اسمیں ایک چمچ سوکھے ہوئے تلسی کے پتے بھی ڈالیں اور ابالیں۔ 

پین کو چند منٹ تک کور رہنے دیں تاکہ اچھی طرح ابل جائے۔ 
2: اسک بعد اسکو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اور اب کاٹن کے ٹکڑے کے ساتھ لگا کر متاثرہ جگہ پر لگا دیں۔ 
بچا ہوا پانی سنبھال کر رکھیں اور بعد میں استعمال کرتے رہیں۔
3: یا پھر تلسی کے تازہ پتے لے کر رگڑ لیں اور جسم کے خارش والے حصے پر لگا دیں۔ کچھ دیر لگانے کے بعد دھو لیں۔ 
4: دن میں کئی مرتبہ لگا سکتے ہیں۔