یورک ایسڈ کا 6 دیسی علاج اور علامات
جسم میں موجود یورک ایسڈ کی زیادہ مقدار سے ہڈیوں کی ایک خاص قسم کی بیماری ہو جاتی ہے جس کو انگلش میں goutاور اردو میں گنٹھیا بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے ویسے تو ہو طرح کے طریقہ علاج موجود ہیں۔ مگر آپ اپنی روازنہ کی خوراک میں یہ چیزیں شامل کریں گے تو نہ صرف یورک ایسڈ کی بیماری کم ہو جائے گی۔ بلکہ اس سے بچا بھی جا سکتا ہے۔
یورک ایسڈکی علامات
* یورک ایسڈ کی بیماری عام طور پر 30-50سال کی عمر میں ہوتی ہے۔
* زیادہ تر مردوں میں اور عورتوں میں کم ہوتی ہے۔
* یورک ایسڈ زیادہ تر ایڑیاں، ٹخنے اور انگلیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
* یورک ایسڈ کو Goutبھی کہتے ہیں۔
* جسم کے مختلف حصوں کے ہڈیوں اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے۔
* ٹخنوں، گھٹنوں، پاؤں، کلائی، کہنی وغیرہ میں درد اور سوجن ہو سکتی ہے۔
* زیادہ تر مردوں میں اور عورتوں میں کم ہوتی ہے۔
* یورک ایسڈ زیادہ تر ایڑیاں، ٹخنے اور انگلیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
* یورک ایسڈ کو Goutبھی کہتے ہیں۔
* جسم کے مختلف حصوں کے ہڈیوں اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے۔
* ٹخنوں، گھٹنوں، پاؤں، کلائی، کہنی وغیرہ میں درد اور سوجن ہو سکتی ہے۔
یورک ایسڈ کا نارمل لیول
مرد: 3.4-7.0 mg/ dl
عورتیں: 2.4-6.0 mg/dl
1۔ سیب کا سرکہ
سیب کے سرکہ میں قدرتی طور پر Detoxifierپایا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ جسم کی تمام فاسد مادے مثلاً یورک ایسڈ وغیرہ کو بھی خارج کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اس میں Malic Acidہوتا ہے جو کہ یورک ایسڈ کو ختم کرتا ہے۔
1: سیب کے سرکہ کا ایک چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر مکس کر لیں۔
2: اس آمیزہ کو دن میں 2-3بار پئیں۔
3: آپ سرکہ کو تب تک پئیں جب تک کہ یورک ایسڈ ختم نہیں ہو جاتا۔
نوٹ: سرکہ کو بہت زیادہ استعمال نہ کریں۔ کیونکہ اس کی زیادہ استعمال سے جسم سے پوٹاشیم کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
2۔ لیموں کا جوس
لیموں میں بھی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ یہ یورک ایسڈ کو بے اثر کرتا ہے۔ اسکے علاوہ لیموں میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو کم کرتا ہے۔
* گرم پانی کے گلاس میں ایک لیموں کا عرق شامل کریں۔
* اس جوس کو صبح نہار منہ پئیں۔ چند ہفتے تک اس کو پیتے رہیں۔
* اس کے ساتھ ساتھ آپ وٹامن سی بھی لیتے رہیں۔
اسکی خوراک کے بارے میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
3۔ چیری
چیری کے طرح کے تمام اقسام کے پھل میں ایسا کمیمکل موجود ہوتا ہے جس سے یورک ایسڈ کم ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ نیلے اور جامنی رنگ کی چیری میں Anthocyaninsموجود ہوتا ہے ۔ جو یورک ایسڈ کو کم کرنے، جسم کی سوجن کو دور کرنے اور اکڑن کو کم کرتا ہے۔
* چند ہفتوں کے لیے ہر روز آدھا کپ چیری کھائیں۔
* اسکے علاوہ آپ چیری کا بنا ہوا جوس 4ہفتوں تک پیتے رہیں۔
* روزانہ کی خوراک میں بلو بیری، سٹرا بیری، ٹماٹر، شملہ مرچیں اور وٹامن سی والی سبزیاں اور پھل بھی استعمال کریں۔
4۔ بیکنگ سوڈا ۔ کھانے کا سوڈا
بیکنگ سوڈا کو bicarbonate of Soda بھی کہا جاتا ہے۔ یہ یورک ایسڈ میں بہت مفید ہے اور یورک ایسڈ سے ہونے والی درد کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے گردے بھی صاف رہتے ہیں۔
1: ایک گلاس پانی میں ڈیڑھ چمچ بیکنگ سوڈا مکس کر لیں۔
2: دو ہفتے تک کے لیے لیے ہر روز 4مرتبہ ایک ایک گلاس پئیں۔
3: آپ اسی طرح ہر روز دو دو گھنٹے کے بعد بھی پی سکتے ہیں۔
نوٹ: اس کو باقاعدگی سے استعمال نہ کریں۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر بھی ہے تو بھی یہ ٹوٹکہ استعمال نہ کریں۔
5۔ زیتون کا تیل
روزانہ کی خوراک میں عام تیل کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ دراصل زیتون کے تیل میں وٹامن Eبھی زیادہ مقدار میں ہوتا ہے ۔ جس کے کئی فائدے ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کے مریضوں کے فائدہ ہوتا ہے۔
6۔ پانی
ہر روز بہت سا پانی پینے سے بھی یورک ایسڈ کے لیول میں خاظر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔ اس سے گردے صاف ہوتے ہیں اور پانی کی کمی بھی نہیں ہونے پاتی۔
ایسے لوگ جو ہر روز زیادہ پانی پیتے ہیں ان کو گنٹھیا کے مرض کے خطرہ بھی کم رہتا ہے۔
* روزانہ تقریباً موسم کی شدت کے حساب سے کم از کم10گلاس پانی پئیں۔
* پانی کے علاوہ دوسرے مشروبات بھی کافی مقدار میں پیتے رہیں۔ مثلاً پھلوں کے جوس وغیرہ۔
یورک ایسڈ کا پرہیز
اگر آپ ان چیزوں سے پرہیز کریں گے تو نہ صرف یورک ایسڈ کم ہو جائے گا بلکہ جلدی ٹھیک ہو بھی جائے گا۔
1۔ گوشت کے خاص (گردے، بھیجا، جگروغیرہ)
2۔ گاے بھینس ، بکری وغیرہ کا گوشت
3۔ مچھلی
4۔ شراب نوشی
5۔ چپس، برگر، چیز، پیزا، بسکٹ وغیرہ
Great work on getting your point across in this article! I am intrigued by how much work you must have done to come to these conclusions. I like this information. For more details visit here: uric acid ka desi ilaj in urdu
ReplyDelete