خارش کے 7فوری گھریلو علاج
خارش اور کھجلی کے لیے یہاں پر 7گھریلو چیزیوں سے علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ سب چیزیں بالکل قدرتی ہیں ۔ ان میں کسی طرح کے کیمکل یا کسی اور خطرناک چیز کوملا کر نہیں بنایا گیا ۔ دراصل ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی جلد پر بھی وہ چیز نہ لگائیں جو ہم کھا نہیں سکتے۔
(1) بیکنگ سوڈا یعنی کھانے کا سوڈا
بیکنگ سوڈا خارش کو ختم کرنے کے لیے سب سے عام گھریلو چیز ہے۔ اس سے جلدپر ہونے والی
خارش اور کھجلی وغیرہ فوری طور پر ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ نیچے بتائے گئے طریقہ کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔
1۔ باتھ ٹب میں درمیانہ ٹھنڈا پانی بھر لیں اور ایک کپ بیکنگ سوڈا ڈال دیں۔
2۔ اس پانی میںآدھا گھنٹہ کے لیے بیٹھیں۔
3۔ اسکے بعد اپنے آپ کو تولیہ سے مت صاف کریں بلکہ جسم کو خود بخود سوکھنے دیں۔ ہر روز ایک مرتبہ ایسا ہی کریں۔
4۔ یا پھر چند چمچ بیکنگ سوڈاکو تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے پیسٹ بنا کر خارش والی جگہ پر لگائیں۔
نوٹ: بیکنگ سوڈا کو کبھی بھی زخم والی جگہ پر نہ لگائیں۔
(2) جو (پاؤڈر کی شکل میں پسے ہوئے)
جو میں بھی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کو وجہ سے خارش میں ہمیں سکون اور راحت ملتی ہے۔
1: ٹب کو پانی سے بھر لیں اور اسمیں جو کا پاوڈر ڈال کر مکس کر دیں۔ گرم پانی بالکل استعمال نہ کریں۔
2: اس پانی میں 15-20منٹ تک کے لیے بیٹھیں۔
3: آپ دن میں 3مرتبہ اسی طرح پانی میں بیٹھ سکتے ہیں۔
4: آپ جو کو دلیہ اور ثابت جو لے کر اپنے گرائینڈر یا پروسیسر میں بھی باریک کر سکتے ہیں۔
(3) ٹھنڈا پانی
خارش سے فوری طور پر آرام پانے کے لیے ٹھنڈا پانی بھی ایک بہترین اور آسان ٹوٹکا ہے۔ ٹھنڈا پانی استعمال کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔
1: متاثرہ جگہ پر ٹونٹی کا ٹھنڈا پانی ڈالتے رہیں جب تک کہ آرام نہ محسوس ہونے لگے۔
2: کسی کپڑے میں برف کو باندھ کر خارش والی جگہ پر لگانے سے بھی بہت سکون ملتا ہے۔
3: یا پھر ٹھنڈا کپڑابھی جسم کے متاثرہ حصے پر لگا سکتے ہیں۔
(4) لیموں سے خارش کا علاج
کئی سالوں سے لوگ لیموں کو خارش کے علاج کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیموں میں اینٹی بائیٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
1: 2عدد لیموں کو جوس نکال لیں۔
2: ایک کاٹن کا ٹکڑا لے کر اس کو جوس میں بھگوئیں اور خارش والی جگہ پر لگائیں۔
3: کچھ دیر تک لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں۔
4: دن میں دو مرتبہ یہی عمل دہرائیں۔
(5) سیب کا سرکہ
1: ایک ٹب میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اسمیں تین کمپ سیب کا سرکہ بھی ڈال دیں۔
2: اس پانی میں 15-20منٹ تک بیٹھیں رہیں۔
3: اسکے بعد تولیہ سے آرام سے جسم کو سکھا لیں اور ہلکا Moisturizerلگا لیں۔
4: یہی عمل روزانہ دہرائیں۔ آپ جسم کے کسی خاص حصہ کاٹن کے ٹکڑے سے سیب کا سرکہ لگا سکتے ہیں۔بعد میں گرم پانی سے دھو لیں۔
(6) ایلوویرا ۔گھیکوار یا کور گندل
1: الو ویرا کے ایک پتے کا Gelنکال لیں۔ اس کو متاثرہ حصے پر لگائیں۔
اور 15منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
2: اسک بعد نیم گرم پانی کے ساتھ دھو دیں۔ اور روزانہ ایک مرتبہ کریں۔
3: آپ ایلو ویرا کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بھی جسم پر مل سکتے ہیں۔
(7) تلسی کے پتے
تلسی کے اندر پائے جانے والے قدرتی اجزاء Eugenol اور Camphorخارش
کے علاج میں بہت اثر رکھتے ہیں۔
1: 2کپ پانی لیں اور اسمیں ایک چمچ سوکھے ہوئے تلسی کے پتے بھی ڈالیں اور ابالیں۔
پین کو چند منٹ تک کور رہنے دیں تاکہ اچھی طرح ابل جائے۔
2: اسک بعد اسکو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اور اب کاٹن کے ٹکڑے کے ساتھ لگا کر متاثرہ جگہ پر لگا دیں۔
بچا ہوا پانی سنبھال کر رکھیں اور بعد میں استعمال کرتے رہیں۔
3: یا پھر تلسی کے تازہ پتے لے کر رگڑ لیں اور جسم کے خارش والے حصے پر لگا دیں۔ کچھ دیر لگانے کے بعد دھو لیں۔
4: دن میں کئی مرتبہ لگا سکتے ہیں۔
Your article has great perusing, intriguing data. You make a few sound focuses I discover pleasing. Your article is a genuine illustration of prevalent composition from an author that cares. A debt of gratitude is in order for sharing this data. For More Information Visit Here Allergy Ka Ilaj in Urdu
ReplyDelete