Sunday, March 11, 2018

Gas ke Dard ka Ilaj | Tezabiat ka fori Gharelu Totke

 گیس کا درد اور تیزابیت کے فوری گھریلو علاج

Gas ke dard ka ilaj

گیس یا تیزابیت کیا ہے؟

ویسے تومعدہ میں تیزابیت نظامِ انہظام کا ضروری حصہ ہے۔ لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے کبھی کبھی معدہ ضروت سے زیادہ تیزابیت بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے معدہ میں گیس اور گرمی سی محسو س ہونی لگتی ہے۔ یہی چیز بعد میں السر کی شکل بھی اختیا ر کر جاتی ہے۔ 

گیس اور تیزابیت کی عام وجوہات

) الکوحل کا استعمال
) بہت زیادہ مصالحہ دار کھانے
) بہت زیادہ چکنائی والی چیزوں کا استعمال
) بروفن اور اس جیسی دوسریAnti-Inflammatoryدوائیوں کا زیادہ استعمال

1۔ تلسی کے پتے

تلسی کے پتوں میں ایسے غذائی اجزاء ہیں جو متلی، قے، گیس اور تیزابیت کا فوری علاج کرتے ہیں۔ 
1.۔ تلسی کے تازہ پتے تھوڑی دیر تک چبائیں۔ فوری طور پر آرام ملے گا۔ 
2.۔ یا پھر 5تلسی کے پتے لے کو ان کو ایک کپ پانی میں ابالیں۔ تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔
نتھار لیں۔ اور شہد ڈال کر نیم گرم یا ٹھنڈا کر کے پئیں۔ 
3.۔ اسمیں دودھ مت شامل کریں۔ وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔

2۔ دار چینی

دارچینی ہاضمہ کے عمل کو بہت بہتر کر دیتی ہے۔ اس کی مدد سے گیس کا مسئلہ کافی حل ہو جاتا ہے۔ 
1.۔ ایک کپ پانی میں آدھا چمچ دار چینی کا پاؤڈر ڈالیں۔
2.۔ اس کو اچھی طرح سے ابالیں اور چند منٹ ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔
3.۔ دار چینی کا یہ قہوہ دن میں 2سے 3مرتبہ پئیں۔ 
4۔ اسکے علاوہ آپ دار چینی کا پاؤڈر سلاد یا سوپ کے اوپر بھی چھڑک سکتے ہیں۔

3۔ چھاچھ اور متھی کے بیج

تیزابیت کو ختم کرنے کے لیے ایک اور سادہ سی چیز چھاچھ بھی ہے۔ اس میں چونکہ Lactic Acidپائے جاتے ہیں اسلے لیے یہ جلدی سے معدہ کی تیزابیت کو ختم کر دیتے ہیں۔ آپ چھاچھ گھر میں ہی بنا سکتے ہیں۔ یا بازار سے بھی خرید سکتے ہیں۔
1.۔ آدھا چمچ میتھی دانہ کو اچھی طرح پیس لیں۔ اسمیں تھوڑا پانی ڈال کر پیسٹ سا بنا لیں۔
2.۔ اب اسمیں ایک گلاس چھاچھ بھی شامل کریں۔ اسکو پینے سے بھی معدہ کو فوری طور پر سکون ملے گا۔ 
3.۔ یا دن میں کئی مرتبہ چھاچھ پئیں۔ 
اگر اسمیں تھوڑی سی کالی مرچ یا کٹا ہوا سبز دھنیا بھی شامل کریں گے تو زیادہ بہتر رزلٹ دیں گی۔ 

4۔ سیب کا بنا ہوا سرکہ

سیب کے سرکہ میں Alakalizing اثر ہوتا ہے ۔ اس لیے یہ معدہ کی تیزابیت اور گیس کے لیے فائدہ مند ہے۔ 
1.۔ ایک کپ پانی میں ایک سے دو چمچ سیب کا سادہ سرکہ مکس کریں۔
2.۔ دن میں دو مرتبہ پئیں۔
3.۔ آپ ہر کھانے سے پہلے بھی پی سکتے ہیں۔

5۔ لونگ

لونگ تیزابیت کے خاتمے میں مدد کر سکتے ہیں۔ 
1.۔ 2-3لونگ لے کر ان کو منہ میں رکھیں اور آہستہ آہستہ ان کو چوستے رہیں۔
2.۔ لونگ اور دار چیینی ہم وزن لیں۔ ان کو پیس لیں ۔ 
3.۔ اس مکسچر کو کھانے سے نہ صرف گیس کا خاتمہ ہو گا بلکہ منہ سے خراب بو بھی نہیں آئے گی۔ 

6۔ سفید زیرہ

سفید زیرہ کو عام طور پر معدہ کی تیزابیت کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خوراک کو اچھی طرح سے ہضم کرنے میں کافی مددگار ہوتا ہے۔ اس لیے پاکستانی کھانوں میں بھی اسکا استعمال دیکھنے میں آتا ہے۔ 
1.۔ تھوڑا سا سفید زیرہ ہلکا سا روسٹ کر لیں اور پھر ایک گلاس پانی میں کچھ دیر کے لے ڈال کر رکھ دیں۔
2.۔ ہر کھانے کے فوراً بعد زیرہ ملا ہوا پانی پئیں۔
3.۔ اسکے علاوہ آپ ایک کپ پانی میں چند دانے زیرہ کے ابال لیں۔ نتھار لیں اور کھانے کے بعد پئیں۔
4۔یا: ایک چمچ سوکھا دھنیا پسا ہوا، ایک چمچ سفید زیرہ پاؤڈر، ایک چمچ سونف پسی ہوئی اور کچھ چینی بھی لیں۔
5۔ ان سب کو آدھا کپ پانی میں ملا کر نہار منہ یا خالی پیٹ پئیں۔

7۔ ادرک

ادرک بھی ایسی چیز ہے کہ تیزابیت اور گیس کا خاتمہ کرتی ہے۔ آپ اس کے لیے ادرک کا عرق یا جوس پی سکتے ہیں۔
1.۔ تیزابیت کے دوران ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اسکو چوستے رہیں۔
2.۔ اسکے علاوہ ادرک کا چھوٹا ٹکڑا لے کر ایک کپ پانی میں ابال لیں۔ 
کچھ دیر ایسے ہی پڑا رہنے دیں اور پھر پی لیں۔
3.۔ ادرک کا جوس یا عرق دن میں 2-3مرتبہ استعمال کریں تو معدہ کی تیزابیت کو فوری آرام ملتا ہے۔ 

8۔ گڑ

کھانے کے بعد گڑ کا استعمال پرانے وقتوں سے جاری ہے۔ کچھ لوگ صرف اس کو صرف میٹھے کو طور پر لیتے ہیں۔ لیکن اصل میں یہ کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ 
1.۔ دکاندار سے ایسا گڑ خریدیں جسکو بناتے ہوئے کسی کیمکل وغیرہ کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔ 
2.۔ ہر کھانے کے بعد ایک ٹکڑا گڑ کا منہ میں رکھ لیں اور آہستہ آہستہ چوستے رہیں۔ 
3.۔ اس سے تیزابیت اور گیس نہیں ہو گی۔ شوگر کے مریضوں کو یہ ٹوٹکہ استعمال نہیں کرنا چاہیے

9۔ سونف

سونف میں Carminativeخصوصیات پائی جاتی ہیں جو معدہ سے اخراج کا باعث بھی بنتی ہیں اور ساتھ ہی خوراک کے جلدی ہاضمے میں بھی مفید ہیں۔
1.۔ کھانے کو فوری بعد تھوڑی سے مقدار میں سونف کو منہ میں رکھیں اور چباتے رہیں۔
2.۔ یا پھرایک کپ پانی میں کچھ دانے سونف کو ابال لیں۔ اور کھانے کے بعد پئیں۔
3.۔ اسکے علاوہ بازار سے عرقِ سونف بھی مل جاتا ہے ۔ اسکو بھی کھانے کے بعد لے سکتے ہیں۔

10۔ ٹھنڈا دودھ

ٹھنڈا دودھ بھی معدہ کی تیزابیت اور گیس کے اخراج کا ایک فوری گھریلو علاج ہے۔ 
1.۔ ابلا ہوا دودھ فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ 
2.۔ جب بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔
3.۔ خاص طور پر معدہ کی گرمی کو فوری آرام دیتا ہے۔ 
4۔ اور گیس کو بھی ایسے ہی خارج کرتا ہے جیسا کہ سوڈا بوتل وغیرہ۔ 
نوٹ : یہ تمام گھریلو ٹوٹکے ڈاکٹر کے مشورہ سے ہی استعمال کریں۔

No comments:

Post a Comment